تعلیم کے ذریعے ہی درپیش چیلنجز کا مقابلہ اور ترقی وخوشحالی کا حصول ممکن ہے،سینیٹر مشتاق احمد خان

اسے اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھے بغیر کامیابی حا صل نہیںکی جاسکتی، یہ ثابت ہوچکا ہے طاقت وکامیابی کا اصل ہتھیار تعلیم ہی ہے،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

جمعرات 27 فروری 2020 22:45

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی درپیش چیلنجز کا مقابلہ اور ترقی وخوشحالی کا حصول ممکن ہے اسے اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھے بغیر کامیابی حا صل نہیںکی جاسکتی یہ ثابت ہوچکا ہے کہ طاقت وکامیابی کا اصل ہتھیار تعلیم ہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن نافع کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں منعقدہ ملاکنڈ ڈویژ ن کے نجی تعلیمی اداروںکے گرینڈ پرنسپلز کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس سے قبل نافع کے ڈائریکٹر ہدایت اللہ نے تعلیم کے حوالے سے جاری ملک گیر سرگر میوںسے شرکاء کو آگاہ کیا جبکہ صوبائی ڈائریکٹر محفوظ خان نے کنو نشن کے اغرا ض ومقاصد بیان کئے ممبر پی ایس آر ایامجد علی شا ہ کے علاوہ آفاق کے چیف ایگزیکٹیو شاہد وارثی نے بھی کنونشن سے خطاب کیا سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ تعلیم کے آگے زمین وسائل آبادی اور محل وقوع سب کچھ ڈھیر ہے کیونکہ طاقت کامیابی اور تبدیلی کی واحد شاہراہ تعلیم ہے انھوں نے کہاکہ ہمارے عظیم مذہب اسلام نے جنگی قیدیوںکو بھی فروغ تعلیم کا ذریعہ بنایاکیونکہ ناخواندگی ایک قابل علاج بیماری مسائل غربت بے روزگاری اور بد امنی کی جڑ ہے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ ہماری جی ڈی پی کاصرف2.2فیصد تعلیم پر خرچہ ہورہاہے جبکہ دنیا کی195ممالک میںپاکستان181نمبرہے ہائیر ایجوکیشن کی ڈیمانڈ104ارب کوکم کرکے انھیں صرف59ارب دینا حکومت کی تعلیم دشمنی کے مترادف ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کی یونیورسٹیاں مالی بحران کا شکار ہیںجبکہ دوسری جانب اساتذہ کے پرامن مظاہر ے پر تشدد کرکے دنیا بھر کو جگ ہنسائی کاموقع دیا جا رہا ہے انھوں نے کہاکہ اگر حکومت نے تعلیم کی جانب اپنا رخ متعین کرلیا تو پھرمیڈیا اور تمام اداروںکی نظریں ایسی جانب ہو گی انھوں نے کہا کہ بامقصد تحقیقاتی تعلیم کوعام کئے بغیر ہم جدید تقاضوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے انھوں نے کہاکہ نجی سیکٹر نے تعلیم کا چالیس فیصد بوجھ اٹھا رکھااسلئے حکومت کو اسے اپنا حریف سمجھنے کی بجا ئے اس سے تعاون کرنا چاہئے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں