ملاکنڈ میں کروناوائرس کا کوئی خطرہ نہیںشہری پر سکون اور مطمئن رہیں، ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک

صفائی وحفاظتی اقدامات کے ذریعے ہی اس کی روک تھام ممکن ہے، بلاوجہ شہریوں میں خوف وہراس پیداا کرنے سے گریز کیا جائے

پیر مارچ 22:46

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے کہا ہے کہ ملاکنڈ میں کروناوائرس کا کوئی خطرہ نہیںشہری پر سکون اور مطمئن رہیں صفائی وحفاظتی اقدامات کے ذریعے ہی اس کی روک تھام ممکن ہے بلاوجہ شہریوں میں خوف وہراس پیداا کرنے سے گریز کیا جائے محکمہ صحت و تعلیم سمیت دیگرمحکمے عوام اور تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلائیں حفاظتی ماکس کو ذخیرہ اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ بٹ خیلہ میں سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہوں اور انتظامی افسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیااس سے قبل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صبیح الدین اور ہیلتھ کوارڈنیٹر ڈاکٹر صغیر المعا نی نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں کہا ہے کہ ملاکنڈ میں کرونا وائرس کے پھیلائو کا کوئی امکان نہیںتاہم صحت کے حوالے سے یہ حساس مسئلہ ہے صفائی اور با ر بار صابن سے ہاتھ دھوکر اس سے باآسانی بچا جا سکتا ہے خیبر پختونخوا میں اب تک 23افراد میں اس کا خدشہ ظاہرکیاگیا تھا تاہم ان تمام کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیںانھوں نے کہاکہ عام نزلہ کھانسی اور بخار میں ڈرنے کی ضرورت نہیںتاہم چین وایران پلٹ افراد کے متاثرہونے کا خدشہ ہے انھوں کہا کہ محکمہ صحت نے ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ ٹی ایچ کیو در گئی میں دس دس ضلع بھر کی آر ایچ سیز اور کیٹگری ڈی ہسپتالوں میںپانچ پانچ بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

بٹ خیلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments