بٹ خیلہ ، ضلع ملاکنڈ کورونا فری ہو گیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:24

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) ضلع ملاکنڈ کورونا فری ہو گیاملاکنڈ کے پہلے اور واحد کورونا کیس کا رزلٹ نیگیٹیو آگیا 26مارچ کوخٹکوشاہ درگئی کے ملائشیا پلٹ34سالہ اسماعیل ولد کمین خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریض کے پورے گائوں کو سیل کر کے یہاں کے مکینوں کے گھروں کو قر نطینہ کا درجہ دے دیا گیا تھا متاثرہ شخص کے لواحقین سمیت اس سے میل جول کرنے والے گائوں کے کل34افراد کے نمونے لیبارٹری بھجوا ئے گئے جن میں30 کا رزلٹ پہلے ہی نیگیٹیو آچکاہے جبکہ تین افراد کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے اس کے علاوہ بیرون ملک اور دیگر صوبوں سے آنے والی360افرادکو محکمہ صحت نے ہوم کورنٹائن کر رکھا ہے جن کی کڑی نگرانی کی جاری ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے انھیں راشن بھی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ درگئی میں قائم قرنطینہ سنٹر میں 49افراد مقیم ہیںیہاں کے واحد پازیٹیو کیس کا رزلٹ نیگیٹیو آنے سے ضلع ملاکنڈ کورونا فری ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں