الخدمت فاونڈیشن حقیقی معنوں میں رنگ،نسل،زبان اور مذہبی تفریق سے بالاتر دکھی انسانیت کی عملی خدمت کا مظاہرہ کر رہی ھے،رمشتاق احمد خان

بدھ 22 اپریل 2020 23:25

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2020ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹرمشتاق احمد خان نے کہا ھے کہ الخدمت فاونڈیشن حقیقی معنوں میں رنگ،نسل،زبان اور مذہبی تفریق سے بالاتر دکھی انسانیت کی عملی خدمت کا مظاہرہ کر رہی ھے کورونا وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ھے اور یہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی المیہ ھے جس سے امیر وغریب سمیت کمزور اور ترقیافتہ ممالک یکساں طور پر متاثر ہیں اس مشکل صورتحال میں جن حکومتوں نے حکمت دانائی اور تدبر کا مظاہرہ کرتے ھوئے انسانیت کی بقاء اور اپنی قوم کے لئے اجتماعی جدوجہد کی تو ان ممالک کو حالیہ وبائی بحران میں درپیش مشکلات سے کافی حد تک ریلیف ملا ھے۔

الخدمت فاونڈیشن نے اس مشکل صورتحال میں حسب سابق قوم کی بلا امتیاز خدمت کے لئے فرنٹ لائن پر رہ کر اپنی اہمیت اور پیشہ ورانہ قابلیت ثابت کردی ھے جس کی ہر کوئی تحسین کررہا ھے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران اور عید سے قبل الخدمت صوبہ بھر میں پانچ لاکھ گھرانوں کی دہلیز پر راشن کی صورت میں فوڈ پیکجز پہنچائے گی جس میں اب تک 52000 گھرانوں تک راشن پہنچاچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان نے الخدمت فاونڈیشن ملاکنڈ کے تحت تھانہ میں 1000سے زائد گھرانوں کو فوڈ پیکجز فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر الخدمت کے رضاکاروں اور میڈیا کینمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا۔اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالدوقاص،نائب صدور زاکر حسین،فضل محمود،ضلعی صدر سہیل خٹک بھی موحود تھے تقریب میں سابق تحصیل ناظم شہاب حسین،تھانہ کے صدر نوراللہ تھانوی،سہیل خان اور حلقہ خواتین کی ناظمہ ناجی گل کی کاوشوں سے تھانہ ملاکنڈ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مستحق گھرانوں کے لئے ایک ہزار فوڈ پیکجز فراہم کئے گئے جن میں آٹا،گھی،چینی،چاول،دالیں چائے کی پتی اور دیگر خوراکی اجناس شامل تھے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں