گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈنیشن کونسل ملاکنڈ کا گرینڈالائنس کے بٹ خیلہ میں7اگست کے مجوزہ جلسے سے اظہار لاتعلقی

جمعرات 23 جولائی 2020 21:19

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2020ء) گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈنیشن کونسل ملاکنڈ نے گرینڈالائنس کے بٹ خیلہ میں7اگست کے مجوزہ جلسے سے لاتعلقی ظاہر کی ہے اور واضح کیا ہے کہ ملازمین کی نمائندہ کونسل کی موجودگی میں سیاسی ایجنڈے کے تحت قائم کسی الائنس کو تسلیم اورنہ ہی اس کے احتجاج اور جلسے کا حصہ نہیں بنے گے جبکہ ملازمین کو تقسیم کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو نے دینگے ان خیالات کا اظہار آل گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈنیشن کونسل ملاکنڈ کے قائدین ایپکا کے ضلعی صدر پیر سلیم خان پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر گل زمین اور کلاس فور ایمپلائیز ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے صدر پیر سعید خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پشاور ومردان کے جلسوں کا کوئی مثبت رزلٹ نہ آنے اور بٹ خیلہ میں کورونا کی شدت کے پیش نظر یہاں پر جلسے کی کوئی ضرورت نہیں اسلئے ضلع ملاکنڈ کے ملازمین کی تمام نمائندہ تنظیمیںاور ان کا مشترکہ پلیٹ فارم کوارڈنیشن کونسل سات اگست کے جلسے میںشرکت نہیںکریگی انھوں نے کہاکہ حکومت پنشن ختم اور ریٹائرمنٹ کی عمر کم نہ کرنے کے بارے میںپہلے ہی وضاحت کر چکی جبکہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں اس سلسلے میں قراردادیں جمع ہیں کونسل صورت حال واضح ہونے پر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کہ کہ وہ فری ٹیکس زون ملاکنڈ ڈویژن کے ملازمین سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹو تی بند اور چارکول الائونس ریلیز کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں