بٹ خیلہ:ٓل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کو نسل اور پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین نے عظیم الشان تحفظ ختم نبوت ؐ ریلی کا انعقاد

جمعہ 7 اگست 2020 22:45

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کو نسل اور پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین نے عظیم الشان تحفظ ختم نبوت ؐ ریلی کا انعقاد کیا جس میں سرکاری ملازمین سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی شرکاء نے غازی فیصل خالد کی فوری رہائی تحفظ ناموس رسالت ؐ کیلئے خصو صی عدالتوں کے قیام اورگستاخ رسولؐکو چوبیس گھنٹوں میں پھانسی کی سزا دینا کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

سی اینڈ ڈبلیو آ فس سے روانہ ہونے والے شرکاء ہاتھوں میںپلے کارڈ اور فلیکس لئے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے جنرل بس سٹینڈپہنچے یہاں پر ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر گل زمین ایپکا کے ضلعی صدر پیر سلیم خان رخسار محمد اقبال زمان پیر سعید خان صا حب روان اور یوتھ رہنما سمیع الر حمن جبکہ ریلی کی روانگی سے قبل کلاس فور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اکبر خان مہمند اور جنرل جنرل سیکر ٹری اشفاق خٹک نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ایک گہری سازش کے تحت آئے روز حضورﷺ کی شان میں گستاخی کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے جارہے ہیںانھوں نے کہاکہ پشاور میں نبوت کا ناپاک دعویٰ کرنے والے کیفرکردار تک پہنچا کر غازی فیصل خالد نے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے مقررین نے غازی فیصل کی فوری رہائی جبکہ ختم نبوت اور ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے خصو صی عدالتوں کے قیام اور گستاخی کے مر تکب مجرمان کو چوبیس گھنٹوں میں سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تا کہ آئندہ کسی میں یہ نا پاک جسارت کرنے کی جرات پیدا نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں