سوات موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے با ضابطہ طورپر کھول دیا گیا

میگا پراجیکٹ پر 34 ارب روپے کی خطیر لاگت آئی

منگل 29 ستمبر 2020 20:28

سوات موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے با ضابطہ طورپر کھول دیا گیا
بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) سوات موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے با ضا بطہ طورپر کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے اس میگا پراجیکٹ پر 34ارب روپے کی خطیر لاگت آئی ہے یہ منصو بہ فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن ایف ڈبلیو او نے تین سال سے زائد عر صہ میں مکمل کیا ہے سوات موٹر وے کو ملک کی تاریخ میںاپنے وسائل سے بننے والی کسی بھی صوبے کی پہلی موٹر وے کا اعزاز بھی حا صل ہی81کلومیٹر طویل یہ نئی موٹر وے اب ملاکنڈ ڈویژن کیلئے جی ٹی روڈ کا مختصر اور جدید متبا دل ثابت ہوگی جبکہ آمد ورفت میں وقت اوروسائل دونوں کی بچت ہو گی جغرافیائی اہمیت کی حا مل موٹر وے کی تکمیل سے نہ صرف علاقے میں تجارت صنعت زراعت اور خصو صا سیاحت کو فروغ ملے گابلکہ ترقی و خو شحالی کے نئے دورکاآغاز بھی ہوگاضلع ملاکنڈاور دیر کے سنگم پل چوکی کے مقام پرجی ٹی روڈ اور اس نئی موٹر وے کو ملانے والے ملک احمد با با چکدرہ انٹر چینج سے پشاور اسلام آباد موٹر وے کے کرنل شیر خان انٹر چینج کا کل فا صلہ 81کلومیٹربنتا ہے ضلع صوابی نوشہرہ مردان بو نیر اورملاکنڈکے مختلف علاقوںکو موٹر وے سے ملانے اورعوام کی سہولت کیلئے مختلف انٹر چینج تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ پلئی درہ کے پہاڑی سلسلے میں تین دو طر فہ سرنگیں بنائی گئی ہیں جن کی لمبائی1350میٹر 400اور350میٹر ہے یہ ٹنل پاکستانی اور چینی انجینئرز کا شہکار ہے چند ماہ قبل ہلکی ٹریفک کو موٹر وے کے عارضی استعمال کی اجازت دی گئی تھی اس دوران پلئی درہ کے سات کلومیٹر دشوارگزارپرانی پہاڑی سڑک کے استعمال سے حادثات ہوتے رہے اور کئی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں سوات موٹر وے کا ٹریفک کیلئے کھلنا عوام کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ تجارت صنعت اور سیاحت کے حوالے سے آمد ورفت کا یہ انقلابی منصوبہ یہاں کے پورے نظام حیات پر مثبت و تعمیری اثرات مرتب کر گا سوات موٹر وے کے فیز ٹو میں اس منصو بے کو چکدرہ سے فتح پور سوات تک تو سیع دی جائے گی۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں