محکمہ سی اینڈڈبلیو ملاکنڈ ڈویژن کے نئے ایکسین اور ایس ڈی او نے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

منگل 29 ستمبر 2020 20:28

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) محکمہ سی اینڈڈبلیو ملاکنڈ ڈویژن کے نئے ایکسین انجینئر رفیع اللہ اور ایس ڈی او انجینئر ممتاز عالم نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے دریں اثنا ء محکمہ مواصلات کے ملازمین کی نمائندوہ تنظیم پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر مزدور رہنما گل زمین اورضلعی چیئر مین فقیر شاہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نئے ایکسین اور ایس ڈی او سے ملاقات کی انھیں ہار پہنا ئے اور مبارکباد دی یو نین کے رہنمائوں نے سابق ایکسین انجینئر کمال مروت اور ایس ڈی او کی کارکردگی تعریف کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کی نئی بلڈنگ کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کیاانھوں نے محکمے کے نئے افسران سے نیک توقعات کا اظہار کیا اور انھیں یو نین کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں