مشتعل افراد نے احتجاجا سوات موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا

مظاہرین کا پلئی درہ کی اراضی کی ملکیت کا ریکارڈ اور جمع بندی کی فراہمی کامطا لبہ

منگل اکتوبر 19:52

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پلئی درہ کے ہزاروں مشتعل افراد نے احتجاجا سوات موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیاجس کی وجہ سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیںمظاہرین پلئی درہ کی اراضی کی ملکیت کا ریکارڈ اور جمع بندی کی فراہمی کامطا لبہ کر رہے تھے اے ڈی سی رحمت علی وزیر اور اے اے سی معظم خان بنگش کی جانب سے ریکارڈ کی فراہمی کی یقین دہانی پر مظا ہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا تفصیلات کے مطا بق پلئی درہ کے بیس چھوٹے بڑے دیہات کی ساٹھ ہزار سے زائد آبادی کا نمائندہ جر گہ عر صہ دراز سے علاقے کی متنازعہ زمینوںکی ملکیت کا 1901ء کا ریکارڈ طلب کر رہا ہے تاکہ تنازعہ اور کشید گی کا خاتمہ ہو سکے تاہم مطالبہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے جر گہ مشران زاہد حسین مشوانی ابرار حسین ندیم شلمانی عمر خان با چہ سید اور حق دانی گل کی قیادت میں گذشتہ روز ہزاروں افراد نے پلئی انٹر چینج کے مقام پر سوات موٹر وے کو ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور مسافر وں کوسخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑالیوی پوسٹ پلئی میں جر گہ قائدین کے ساتھ اے ڈی سی اے اے سی اور صوبیدار میجر فریداللہ نے مذاکرات کئے اور تحریری معاہدہ جس میں بورڈ آف ریونیو کی اجازت سے ایک ماہ کے اندر اندر ریکارڈ اور جمع بندی دستاویز کی فراہمی جبکہ عدم موجودگی کی صورت میںڈی سی کی جانب سے نو ٹیفکیشن کے اجرا ء اور ایک سال تک کاشت کرنے والے زمیندار کے خلاف تنازعہ کی صورت میںایف آئی آر درج اور تین ایم پی او میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کا میاب مذاکرات کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

بٹ خیلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments