موجود بحرانوں کا واحد حل ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کا واحد راستہ اسلامی پاکستان ہے ، لیاقت بلوچ

نا اہل ومغرورحکمرانوں نے ملک وقوم کو بے پناہ مسائل نا قابل برداشت مہنگائی اورکرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا ہے حکو مت کو چلتا کئے بغیر اب کوئی چارہ نہیں کیو نکہ حالات اب اتنے ابتر ہو چکے ہیں کہ عوام کی برداشت سے باہر ہیں،مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی

پیر 26 اکتوبر 2020 20:33

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ لولی لنگڑی جمہوریت اور رہی سہی پارلیمنٹ کا کام اب صرف فو جی عدالتوں کا قیام اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع رہ گیا ہے موجود بحرانوں کا واحد حل ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کا واحد راستہ اسلامی پاکستان کا قیام ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اکسفورڈ اکیڈمی میں ملاکنڈ کے نو منتخب ضلعی امیر مولانا جمال الدین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ؂ انھوں نے کہا کہ نا اہل ومغرورحکمرانوں نے ملک وقوم کو بے پناہ مسائل نا قابل برداشت مہنگائی اورکرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا ہے حکو مت کو چلتا کئے بغیر اب کوئی چارہ نہیں کیو نکہ حالات اب اتنے ابتر ہو چکے ہیں کہ عوام کی برداشت سے باہر ہیں ماضی کے تلخ تجربے کی وجہ سے اپوزیشن کا حصہ نہیں بنے کسی کے مفادات کیلئے اب کسی بھی اتحاد اور اپوزیشن کا حصہ نہیں بنے گے عوام کی اصل ترجمانی اور حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی ادا کر رہی ہے انھوں نے آئندہ دوسال کیلئے ملاکنڈ کے نو منتخب ضلعی امیرمولانا جمال الدین سے ان کے عہدے کا حلف لیا تقریب میں سابق ضلعی امیر خورشید ربانی سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان مقامی قائدین امجد علی شاہ ذاکر حسین نور محمد ایڈوکیٹ سہیل خان قاضی رشید رضوان اللہ مفتی محمد ارشادسہیل خٹک کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی سابق امیر اور نو منتخب امیر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا لیاقت بلو چ نے اپنے خطاب میں مذید کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وعدوں اور دعووئںکا مذاق خود ان کی کا بینہ اور ساتھی اڑا رہے حکمرانوں نے ملک وقوم کو مایوس کے سوا کچھ نہیں دیا تحریک انصاف کے ووٹر وسپوٹراب اپنے کئے پر پچھتا رہے ہیں جبکہ عمران خان اور ان کی پوری ٹیم سخت بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے انھوں نے کارکنا ن پر زور دے کر کہا کہ اپنا پیغام قر عہ قر عہ اور گلی گلی پہنچا نے کیلئے دن رات ایک کردیں۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں