بٹ خیلہ:محکمہ یو تھ آفیئرملاکنڈ نے یو م یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے طلبا کے مابین تقریری اور پینٹنگ کے مقابلے کا اہتمام

جمعہ 5 فروری 2021 19:51

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2021ء) محکمہ یو تھ آفیئرملاکنڈ نے یو م یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے طلبا کے مابین تقریری اور پینٹنگ کے مقابلے کا اہتمام کیا محکمہ تعلیم کے تعاون سے ہونے والے ان مقابلوںمیں مختلف سکولوں کے طلبا ء نے کثیر تعداد میںحصہ لیا لیو ی لائن ملاکنڈ میں تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصو صی ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک چیئر مین ڈیڈک پیر مصور خان غازی اے ڈی سی انوار الحق اے سیز سہیل خان اور محب اللہ نے پوزیشن ہولڈرز طلبا میں سر ٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق نے مہمان خصوصی کو یاد گاری شیلڈ دی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن ہائی سکول بدر گہ کے انعام اللہ اور دوسری غنی ڈھیری سکول کے بر ہان الدین نے حا صل کی اسی طر ح پینٹنگ کامقابلہ جیتنے والے گل مقام سکول کے طالب علم طاہید خان اور دوسری و تیسری پوزیشن لینے والے بدر گہ سکول کے شاہ زیب خان اور شاہ ڈھیری سکول کے خضر سبحان نے مہمان خصو صی نے انعامات وصول کئے،

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں