بٹ خیلہ:گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بٹ خیلہ میں کورونا کیسز کی مجمو عی تعداد7ہوگئی تاہم محکمہ تعلیم نے سکول کھلا رکھنے کا فیصلہ

بدھ 10 مارچ 2021 20:56

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2021ء) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بٹ خیلہ میں کورونا کیسز کی مجمو عی تعداد7ہوگئی تاہم محکمہ تعلیم نے سکول کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے والدین طالبات اورسٹاف سخت تشویش اور بے چینی میں مبتلاہوگیا ہے کورونا متاثرین میں دو فیمیل ٹیچر اور پانچ طالبات شامل ہیںڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعدیہ عزیزکا موقف ہے کہ سکول کھلا رہے گا تاہم کیسز کی تعداد بڑ ھنے کی صورت میں اسے بند کر دیا جائے گا،ضلع ملاکنڈکے سب سے بڑے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بٹ خیلہ جس میں1400سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اور یہاں ٹیچر زسمیت دیگر سٹاف کی تعداد 70ہے سکول میںگذشتہ چند دونوں کے دوران کورونا پازیٹیوکیسزکی تعداد سات تک پہنچ گئی ہے جبکہ محکمہ تعلیم اور انتظامیہ نے سکول میں حسب معمول تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے والدین طالبات اور سٹاف میں تشویش کی سخت لہر دوڑ گئی ہے گذشتہ روز بھی محکمہ صحت کے اہلکاروں نے سکول سی56نمونے حا صل کئے جن کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کل اسلام آباد کے تین مختلف سکولوں میں مجموعی طور پر آ ٹھ کورونا _کیسزسامنے آنے پر تینوں سکول بند کر دیئے گئے جبکہ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کے ایک ہی سکول میں سات پازیٹیو کیسزآنے کے باوجودسکول کھلا رکھنے کا فیصلہ دوہرا معیار کیوں ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں