بٹ خیلہ،ملاکنڈ قومی محاذ اور نمائندہ تنظیموں کا ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو ملاکنڈ کے نامناسب رویے اور ملازمین کے مسائل حل نہ ہونیکیخلاف احتجاجی مظاہر ہ، دفتر کا گھیرائو

بدھ 21 اپریل 2021 19:11

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2021ء) ملاکنڈ قومی محاذ اور نمائندہ تنظیموں نے ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو ملاکنڈ انجینئر رفیع اللہ کے نامناسب رویے اور ملازمین کے مسائل حل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور دفتر کا گھیرائو کیا مظاہرے کی قیادت پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر اور ملاکنڈ قومی محاذ کے صدر گل زمین نے کی مظاہرے سے کلاس فور ایمپلائز یو نین کے صدر پیر سعید خان اور محاذ کے سینئر نائب صدر رحمن گل نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایکسئین نے محکمے کے غریب ملازمین کا ناک میں دم کر رکھا ہے پنشن سروس بکس جی پی فنڈزکیسز عر صہ دراز سے التوا کے شکار ہیںفنڈز کی موجود گی کے باوجودملازمین اپنے جائز حق چارکول اور فائر ووڈ الائونس سے محروم ہیںایکسئین دفتری امور میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا اور ہفتوں ہفتوں غیر حا ضر رہتا ہے مقررین نے اس کے خلاف انکوائری مقرر کر کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا انھوں نے محکمہ ایر گیشن ملاکنڈ کے غیر مستحق ملازمین میں چارکول تقسیم کی مذمت کی اور رولز کے مطابق تقسیم کا مطالبہ کیا مقررین نے ملاکنڈ میں مستقل ڈی ای او میل اور ڈی ایچ او کی تعیناتی یا قائمقام افسران کو مالی اختیار دینے کا بھی مطالبہ کیا مقررین نے خبردارکیا کہ اگر عید تک ہمارے مطالبے تسلیم نہ کئے گئے تو ان افسران کے دفاتر کو تالے لگا کر ہڑتال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں