بٹ خیلہ:اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوانے عید الفطر کا دن یوم القدس کے طور پرمنانے کا فیصلہ

بدھ 12 مئی 2021 21:03

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوانے عید الفطر کا دن یوم القدس کے طور پرمنانے کا فیصلہ کیا ہے اس روز مظلو م فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہاراور ان پرہونے والے ظلم وبر بریت کی پرزور مذمت کی جائے گی جمعیت کے صوبا ئی ناظم کلیم اللہ نے اس حوالے سے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آخری عشرے میں ایک بار پھر بیت المقدس اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں بھائیوں پر اسرائیل کی جانب ظلم وبر بریت کی انتہا کر دی گئی ہے جو کہ انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے انھوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ عید کا دن خیبر پختونخوامیں یوم القدس کے طور پر منائی گی اور اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے سے یکجہتی کا اظہار کرے گی اور امت مسلمہ کے مردہ بے حس ضمیر اور سوئے ہوئے حکمرانوں کو جگائی گی انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ قبلہ اول اور فلسطینی بھائی مسلسل تکلیف اور مشکل میں ہیں لیکن ہمارے اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے جوکہ باعث شرم ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کے حکمران فوری طور اس ظلم وبر بر یت کے خلاف آواز اٹھائیںاور اسرائیل کی جا نب سے جاری حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں