علاقے کوجرائم منشیات تجاوزات اور کارچوری سے پاک کرنے اور شہریوں کو پرامن وخوشگوارماحول کی فراہمی کیلئے جاری آپریشن کلین اپ میں ان کی تجاویز اور مشوروںپر عمل کیا جائی: ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ

پیر 17 مئی 2021 19:31

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ/کمانڈنٹ لیوی فورس سہیل خان نے ملاکنڈ قومی محاذ کے وفد کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ علاقے کوجرائم منشیات تجاوزات اور کارچوری سے پاک کرنے اور شہریوں کو پرامن وخوشگوارماحول کی فراہمی کیلئے جاری آپریشن کلین اپ میں ان کی تجاویز اور مشوروںپر عمل کیا جائے ان خیالات کا اظہارانھوں نے قومی محاذ کے نمائندہ وفد جس کی قیادت صدر گل زمین کر رہے تھے سے لیوی لائن میں ملا قات کے دوران کیاوفد میں محاذ کے سینئر نائب صدر محمد زادہ بھٹو جنرل سیکر ٹری منصور ابرار یوسفز ئی چیر مین رحمن گل وائس چیئر مین فقیر شاہ سمیت پیر سعید خان شفیع اللہ محسن خان اور دائود خان بھی شامل تھے وفد نے ڈی سی کو کا رچوری کی واردات میں اضا فے منشیات کے بڑھتے ہو ئے استعمال اور ٹی ایم اے کالو نی وولن سنٹرو بٹ خیلہ ہسپتال کی سرکاری زمین پر ہونے والی تجاویزات اور سرکاری ملازمین کے چارکول الائونس میں خردبرد پر اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا ڈی سی نے وفد کو یقین دلایا کہ منشیات اور کار چوری سمیت علاقے کوہر قسم کے جرائم سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جبکہ لیوی فورس کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا اب ان کے تبادلے وترقی میرٹ پر ہونگی جبکہ محکموں کی کارکردگی کی بہتری کیلئے دفاتر کے اچا نک معائنے کئے جا رہے ہیں انھوںنے کہاکہ انتظامیہ اپنے جاری اقدامات میںشہریوں کے مشوروں کا خیر مقدم کر ے گی وفد نے کورونا وبا ء اور عید الفطر کے دوران لیوی کی بہترین کارکردگی اور بغیر چھٹیوں کے اپنے فرائض انجام دینے پر کمانڈنٹ اور صوبیدار میجر فریداللہ سمیت پوری فورس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں