بٹ خیلہ:محکمہ جنگلات خیبر پختونخواکی فارسٹ فورس نے اپنے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے یکم ستمبر سے ٹین بلین ٹری پراجیکٹ کے مکمل بائیکاٹ اور16ستمبر کو اسمبلی چوک پشاور میں احتجاجی دھرنے کا فیصلہ

پیر 30 اگست 2021 20:16

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2021ء) محکمہ جنگلات خیبر پختونخواکی فارسٹ فورس نے اپنے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے یکم ستمبر سے ٹین بلین ٹری پراجیکٹ کے مکمل بائیکاٹ اور16ستمبر کو اسمبلی چوک پشاور میں احتجاجی دھرنے کا فیصلہ کیا ہے فارسٹ فورس کو پولیس فورس کے برابرتنخواہ مراعات وشہیدپیکیج کے اجراء سمیت فارسٹ ٹیکنیکل الائونس کی منظوری اور سابق وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کی اعلان کردہ پروموشن پر کوئی سمجھو تہ اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گااحتجاجی تحریک کی تیاریوں کے سلسلے میں دوسرے اضلاع کی طر ح فارسٹ ڈویژن ملاکنڈ میں محکمہ جنگلات خیبر پختونخواکی فارسٹ فورس کی ایکشن کمیٹی کے صو بائی صدر ممتاز علی اور محمد شاہ خٹک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین2013ء ایکٹ کے تحت بطور فارسٹ فورس کام کر رہے ہیںتاہم منطوری کے باوجود ہمیں پولیس برابرمراعات نہیں دی جارہیںانھوںنے مطالبہ کیا کہ دیگر صوبائی محکموں کے ملازمین اور فارسٹ فورس کی تنخواہوں والائونسزمیں تفریق کے خاتمے کیلئے فارسٹ ٹیکنیکل الائونس کی منظوری دی جائے جبکہ نومبر2017ء میںوزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی اعلان کردہ پروموشن پر عمل درآمدیقینی بنایا جائے انھوں نے کہاکہ اگر صوبائی حکومت کیلئے ان مطالبات کی منظوری ممکن نہیں تو نام نہاد فارسٹ فورس ایکٹ 2013ء ختم کر کے ہمیں صوبائی سول ملازمین کا در جہ دیا جائے تاکہ ہمیں کوئی پہنچان مل سکیںانھوں نے کہاکہ آج صوبے کے تمام اضلاع کی فارسٹ فورس کے بھرپور اجلاس ہو رہے ہیںجس میں یکم ستمبر کے بائیکاٹ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں