سینیٹر مولانا عطاء الر حمن کی پارٹی ورکرزکو بلدیاتی الیکشن اور14اکتوبر کو پشاور میں مجوزہ عالمی مفتی محمود کا نفر نس کی بھر پور تیاریوںکی ہدایت

بدھ 1 ستمبر 2021 23:10

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الر حمن نے پارٹی ورکرزکو بلدیاتی الیکشن اور14اکتوبر کو پشاور میں مجوزہ عالمی مفتی محمود کا نفر نس کی بھر پور تیاریوںکی ہدایت کی ہے بٹ خیلہ میں ممبر صوبائی شوریٰ حاجی احمد زادہ خان کے فار م ہائو س میں جے یو آئی ملاکنڈ کی مجلس عمو می کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت سے صاف شفاف اور عوام کی جانب سے یقینی مسترد کئے جانے کے خوف سے انتخابات کی توقع نہیںتاہم کارکنان اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھاکر جمعیت کا پیغام اور دعوت عام کر یں انھوں نے کہاکہ14اکتوبر کو پشاور میں عظیم الشان مفتی محمودکانفر نس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصدان کی دینی جمہوری اور ملک وقوم کیلئے خدمات کو اجاگر کر نا ہے صوبائی جنرل سیکر ٹری مولانا عطا ء الحق درویش سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفورضلعی امیر مفتی کفا یت اللہ جنرل سیکر ٹری مولانا سلمان تا ثیراور حاجی احمد زادہ خان نے بھی خطاب کیا اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے جے یو آئی ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی بیٹی کے امبار صوابی میں ظالمانہ قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں