ًبٹ خیلہ میں جدید سہولتوں سے آراستہ سہاراسا ئیکاٹرک اینڈ ڈرگز رہیب ہسپتال کا افتتا ح

اتوار 19 ستمبر 2021 17:55

Q بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) بٹ خیلہ میں جدید سہولتوں سے آراستہ اور ماہرڈاکٹرز پر مشتمل سہاراسا ئیکاٹرک اینڈ ڈرگز رہیب ہسپتال کا افتتا ح ہو گیا ممبر صوبائی اسمبلی صلاح الدین مہمندامجد علی شاہ اعجازخان نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹاافتتاحی تقریب میں معززین علاقہ سیاسی وسماجی حلقوں نے کثیر تعداد میںشر کت کی سی ای او ڈاکٹر محمد بلال کنسلٹنٹ آیان علی خان نے ادارے کے اغراض ومقاصد بیان کئے ایم پی اے صلاح الدین مہمندماہر تعلیم امجد علی شاہ پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاکرڈاکٹر سعید الر حمن پروفیسر ڈاکٹر حمید خان عزیزخان ایڈوکیٹ تاجر رہنما ملک ریاض نصیب الر حمن مسلم خان مظہر آزاد اور مولانا جمال الدین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملک وقوم کے بہتر ومحفوظ مستقبل کیلئے نئی نسل کو منشیات اور ذہینی امراض سے محفوظ رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے جس میں معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاانھوں نے کہا کہ اپنی نئی نسل سے دوستی محبت پیا ر اچھے برتائواور خاندانی و معاشرتی نظام کی اصلاح کے ذریعے ہم اپنے بچوں کو منشیات جیسی دیمک سے دور رکھ سکتے ہیںانھوں نے کہا کہ علاقہ میں نشے ذہینی و نفسیاتی امراض کے علاج کے سنٹرکا قیام کسی انقلاب اور تحفے سے کم نہیں کیونکہ اس سہولت سے متاثرہ افراد وخاندان کو بڑے شہروں کے اضافی اخراجات سے نجات مل جائے گی مقررین نے ہسپتال ا نتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں