بٹ خیلہ:انٹر نیشنل اینٹی کرپشن ڈے

محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ نے طلبا و طالبات کے درمیان تقریر ی مقابلے کاا نعقاد

جمعرات 9 دسمبر 2021 23:19

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2021ء) انٹر نیشنل اینٹی کرپشن ڈے کی مناسبت سے محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ نے طلبا و طالبات کے درمیان تقریر ی مقابلے کاا نعقاد کیا اس سلسلے میںڈگری کالج بٹ خیلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت کالج پر نسپل پروفیسر جاویداقبال نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اظہار الدین پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاکر ڈا کٹر سردار افتخارکے علاوہ یوتھ آفیئراسٹنٹ فہیم خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا انسداد بد عنوانی کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلے میں ریان محمد نے پہلی کلثوم جبار نے دوسری اور عمر حیات نے تیسری پوزیشن حا صل پوزیشن ہولڈر طلبا میں نقد انعام جبکہ شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ڈی وائی او نے معزز مہمانوں کو محکمے کی جانب سے یادگاری شیلڈز دیںپروفیسر جاوید اقبال اور دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملک وقوم کے مسائل اور بحرانوں کی جڑ کرپشن ہے جوکہ دیمک کی طر ح پورے نظام کو کھوکھلا کر رہی ہے کو ئی ایسا محکمہ اور ادارہ نہیں جس میں کسی نہ کسی شکل میں بدعنوانی نہ پائی جاتی ہوانھوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل درآمد کرکے ہی ہم کرپشن کا خاتمہ کر سکتے ہیں اس سلسلے میں معاشرہ کے ہر شہری کو اپنا کردارادا کر نا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں