فارسٹ ایمپلائیز ایکشن کمیٹی خیبر پختونخوا کا مطا لبات کی منظوری تک ٹین بلین ٹری پراجیکٹ کے بائیکاٹ کا اعلان

پیر 13 دسمبر 2021 22:20

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2021ء)فارسٹ ایمپلائیز ایکشن کمیٹی خیبر پختونخوا نے مطا لبات کی منظوری تک ٹین بلین ٹری پراجیکٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا صوبائی حکومت محکمہ جنگلات کے ملازمین کی اپگریڈیشن، فارسٹ فورس کیلئے شہدا پیکج اور فارسٹ ٹیکنیکل الائونس کی منظوری کے بار بار وعدوں کے باوجودٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اسلئے مجبورا ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبے میں بلین ٹری ٹین بلین ٹری پراجیکٹ فارم فارسٹری کی سر گرمیاں اور آئندہ سال کے ٹارگٹ کے حصول پر کام مکمل طور پر بندکر رہے ہیںان خیالات کا اظہار چیئر مین صوبائی ایکشن کمیٹی محکمہ جنگلات ممتاز علی اور ممبر شاہ محمد خٹک نے ملاکنڈفارسٹ ڈویژن میںملازمین کے اجلاس خطا ب کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبات کی منظوری تک تمام سرگر میاں بند کر نے کا فیصلہ کیا گیاانھوں نے کہا کہ صوبے کی فارسٹ ملازمین کو فورس کا در جہ ملنے کے باوجود عر صہ دراز سے اپگریڈیشن شہداپیکج اور ٹیکنیکل الائونس سے محروم ہے وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ اور چیف کنزرویٹر اظہر علی خان کی جانب سے ہمارے مطالبات سے اتفاق کے باوجود اسے عملی شکل نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے فارسٹ فورس میں سخت بے چینی اور اضطراب ہے اور اسی غیر یقینی کی وجہ سے ڈی آئی خان دیر اپر دیر لوئر ایبٹ آباداورکزئی وغیرہ کے فارسٹ ڈویژنز میں ملازمین نے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں