، آئمہ وخطبا ء کرام کو اعزازیہ کی فراہمی وزیر اعظم کے ویژن ریاست مدینہ کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے ،جنید اکبر خان

اتوار 19 دسمبر 2021 18:15

) بٹ خیلہ (آن لائن)چیئرمین سٹینڈ نگ کمیٹی پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ رکن قو می اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ آئمہ وخطبا ء کرام کو اعزازیہ کی فراہمی وزیر اعظم عمران خان کے ویژن ریاست مدینہ کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے تحریک انصاف کی حکومت علماء کرام کے کردار کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر انھیں معاشرے میں اہم مقام دلانے اور معاشی خود کفالت کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ان خیا لات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ بٹ خیلہ میں خیبر پختونخوا حکومت کی آئمہ کرام کے ماہانہ اعزازیہ سکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا جنید اکبرکے ہمراہ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ شکیل خان اور چیئر مین ڈیڈک پیر مصور خان غازی نے علماء کرام میںپہلی سہ ماہی کے 30ہزار روپے کے چیک تقسیم کئیصو بائی حکومت کی اس سکیم کے پہلے فیز میں ضلع ملاکنڈ کی تینوں تحصیلوں بٹ خیلہ در گئی اور تھا نہ بائزئی کی مختلف مساجد کی798 رجسٹرڈ پیش امام و خطیب حضرات رجسٹرڈ کئے گئے جنھیںماہانہ 10ہزار روپے کے حساب سے گذشتہ سہ ماہی کے یکمشت30ہزار روپے کے چیک دیئے جارہے ہیںجس کی مجموعی مالیت23کروڑ94لاکھ رروپے بنتی ہے اس کے علاوہ سکیم کے دوسرے فیز میںملاکنڈ کے مذید آئمہ کرام کو بھی ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں