بٹ خیلہ، قاری انور شیر کا جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ پر جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کااعلان

جمعہ 24 دسمبر 2021 22:17

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2021ء) قاری انور شیر المعروف شیر پلئی بانی جمعیت نے ویلج کو نسل شیر خانہ زور منڈی سے جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ پر جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کااعلان کر دیا جے یو آئی کے ممبر صوبائی وضلعی شوریٰ حاجی احمد زادہ خان کے فارم ہائوس میں مولانا سید شوکت غنی کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے قاری انور شیر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے فیز میں شاندار کامیابی کے بعدضلعی امیرمفتی کفایت اللہ کی قیادت میں ملاکنڈ سمیت صوبے کے باقی اضلاع میں بھی جمعیت بھرپور کامیابی حا صل کر ے گی انھوں نے کہا کہ پوری قوم پی ٹی آئی کی مغرب زدہ لیڈرشپ کی نا اہلی اور غلط پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے جس کی وجہ سے عوام نے تحریک انصاف کو بری طرح مستردکردیا انھوں نے بلدیاتی الیکشن میں شاندار کامیا بی پر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الر حمن اور مولانا عطا ء الر حمن دیگر قائدین اور کارکنا ن جمعیت کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں