بٹ خیلہ اور سخا کو ٹ میں بجلی کے بلوں میں FPAفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس کے خلاف زبردست احتجاج

جمعہ 31 دسمبر 2021 22:58

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2021ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینٹر مشتاق احمد خان کی کال پر بٹ خیلہ اور سخا کو ٹ میں بجلی کے بلوں میں FPAفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیامظاہروںنے اس موقع پر بجلی بل بھی جلائے مظاہرین بٹ خیلہ بازار کی جامع مسجد سے روا نہ ہو ئے شرکاء نے راستے میں ایف پی اے مہنگائی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی پرانے بس سٹینڈ کے قریب جلسے کا انعقاد کیا گیاجماعت اسلامی کے تحصیل امیر امجد علی شاہ حاجی محمد اقبال مفتی محمد ارشاد ظفر علی خان علیم اللہ تا جر رہنما حاجی شاکر اللہ زا ہد حسین خاطر کسان رہنما رشید خان مسلم لیگ (ن) کے پیر عظمت شاہ اور پیپلز پارٹی کے سکندر حیات نے جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو2023ء تک ہر قسم کے ٹیکس سے حا صل آئینی استثنیٰ کے باوجود یہاں کے صارفین سے بلوں میں ایف پی اے کے نام سے ظالمانہ ٹیکس کی صولی ظلم و زیادتی ہے اوراس بارے یہاں سے پی ٹی آئی کے نمائندوںکی مجر مانہ خاموشی عوام دشمنی کے مترادف ہے مقرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور واپڈا کو ملاکنڈ ڈویژن کے صار فین سے ایف پی اے کی وصولی سے روکے کیو نکہ یہ ن کا فر ض ہے انھوں نے کہا کہ یہاں کے صارفین سے ٹیکس کی وصولی خلاف قانون اور توہین عدالت ہے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں