ٴپیپلز پارٹی تحصیل بٹ خیلہ کابینہ کا چیئر مین شپ کیلئے فیاض گل کی نامزدگی پرسخت تحفظات کا اظہار

ضلعی پارلیمانی بورڈ سے فیصلہ واپس لیکر مشاورت سے شہری علاقے سے مضبوط امیدوار لانے کا مطالبہ کر دیا

بدھ 26 جنوری 2022 18:50

Iبٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) پیپلز پارٹی تحصیل بٹ خیلہ کی کابینہ نے چیئر مین شپ کیلئے فیاض گل کی نامزدگی پرسخت تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ضلعی پارلیمانی بورڈ سے فیصلہ واپس لیکر مشاورت سے شہری علاقے سے مضبوط امیدوار لانے کا مطالبہ کر دیا ہے تحصیل کابینہ اور سابق صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان کے در میان رات گئے تک ہو نے والے مذاکرات کی اندورنی کہا نی منظر عام پر آگئی بلدیاتی الیکشن کیلئے تحصیل بٹ خیلہ کی چیئرمین شپ کیلئے دوردراز دیہی علاقہ کوٹ سے فیاض گل کی نامزدگی پر نو یو نین کو نسلوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا اور پارٹی اندور نی بحران کا شکار ہو گئی تاہم تحصیل کابینہ نے صدر جان روم اور حبیب اللہ خان کی قیادت میں سابق صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان سے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر ہمایون خان نے مصالحتی کردار اور تحصیل کا بینہ کے ساتھ پارلیمانی بورڈ ونامزد امیدوار فیاض گل کے درمیان مذاکرات کا ٹاسک قبول کر لیا ہے تاکہ مسئلہ خوش اسلو بی سے حل کیا جا سکے اور باہمی مشاورت سے غیر متنازعہ مضبوط امیدوارسامنے لایا جا سکے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں