&بٹ خیلہ:الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے ملاکنڈ جیل کے قیدیوں میںونٹر پیکج کے تحت رضا ئیاں تقسیم

بدھ 26 جنوری 2022 18:50

&بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے ملاکنڈ جیل کے قیدیوں میںونٹر پیکج کے تحت رضا ئیاں تقسیم کی گئیںالخدمت فائونڈیشن کے رہنما اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے تحصیل چیئر مین بٹ خیلہ امجد علی شاہ تحصیل امیر مفتی محمد ارشادالخدمت ملاکنڈ کے قائدین ڈاکٹر احسان محمد طارق بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل انجینئر نو ید اقبال نے امجد علی شاہ سے اعلیٰ کوالٹی کی 35رضائیاں اور کمبل وصول کئے جو کہ ملاکنڈ جیل میں غریب ونادار قیدیوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں