شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی،لعل محمد خان

منگل 19 اپریل 2022 23:21

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2022ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے وفاقی کابینہ کو مبارکباد دی ہے اورپی ڈی ایم قائدین سے مطالبہ کیا ہے آصف علی زرداری کو فوری طور پر صدر مملکت بنانے کیلئے اقدامات کریں کیونکہ موجودہ صورت حال میں آصف زرداری کا صدر پاکستان بننا نہ صرف ملک وقوم کے بہترین مفاد بلکہ انتہائی ضروری بھی ہے اپنے بیان میں لعل محمد خان نے توقع ظاہر کی کہ پی ڈی ایم کی حکومت وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی اور نااہل عمران خان اور اس کی بچگانہ ٹیم نے ملک وقوم کو جس دلدل میں دھکیل دیا ہے اس سے نکالنے میں کامیاب ہو گی انھوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الر حمن کی ذہانت اور سیاسی بصیرت نے قوم کو نام نہاد تبدیلی سرکار سے نجات دلا کرایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے کیونکہ اگر عمران نیازی مذید وزیراعظم رہتے توملک کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی سلامتی اور استحکا کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو تاانھوں نے آصف علی زرداری کو فوری طور پر صدرمملکت بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں