کیٹگری اے، ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کی صفائی و سیکورٹی پر مامور99 اہلکار چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

جمعہ 30 دسمبر 2022 22:44

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2022ء) کیٹگری اے، ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کی صفائی و سیکورٹی پر مامور99 اہلکار چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیںغربت و مہنگائی کے مارے ملازمین اپنے بال بچوں کی دو وقت کی روٹی کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ ذمہ دار حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے صوبائی حکومت نے رواں سال جولائی میں مختلف ڈی ایچ کیو ہسپتالوںکی کارکردگی بہتربنانے کیلئے ریومپنگ پراجیکٹ کا آغاز کیا جسے صوبے کے گیارہ بڑے ہسپتالوں کی صفائی وسیکورٹی کاکام اسے سونپ دیا گیا ڈاکٹر نیاز علی شاہ کی سر براہی میں کام کرنے والے پراجیکٹ نے ٹینڈرز کے ذریعے مختلف پرائیویٹ فرم اورکمپنیزسے آفر لے کر یہ کنٹریکٹ انھیں دیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کی صفائی کا ٹھیکہ کنسول اور سیکورٹی کا کنٹریکٹ جی ایس ایس نامی کمپنی نے لیاان کمپنیوں نے صفائی کیلئی65اور سیکورٹی کیلئی34مقامی افراد بھر تی کئے جس سے ہسپتال کی صفائی وسیکورٹی میں کافی بہتری آئی ہے یہ کمپنیاں ان ملازمین کو ابتدائی دو ماہ کی تنخواہ دے سکی ہیں جبکہ گذشتہ چار ماہ سے یہ غریب ورکرز بغیر تنخواہ اپنی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں