ٹی ایم اے بٹ خیلہ دیوالیہ،عملہ تنخواہوں سے محروم ،غریب خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

منگل 7 مارچ 2023 22:06

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2023ء) ٹی ایم اے بٹ خیلہ دیوالیہ ہو گیا تمام سٹاف تنخواہوں سے محروم ہے جبکہ سینکڑوں غریب خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیںضلع ملاکنڈ کے ہیڈکو ارٹر بٹ خیلہ کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سخت مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے اور تاحال سینکڑوں ملازمین کو ماہ فروری کی تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ادارے کے آفیسرز انجینئر نگ اورکلر یکل سٹاف بھی متاثر ہے جبکہ سینٹری واٹر سپلائی فائر بریگیڈ کا غریب سٹاف اور کلاس فور ملاز مین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں ما لی بحران سے میونسپل سروسز صفائی ستھرائی واٹر سپلائی اور سٹریٹ لائٹس کی بندش کا خد شہ پیدا ہو گیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق تحصیل نا ظمین جمال خان شہاب حسین مولانا محمد نعیم صفدر شاہ فضل واحد سمیت ایم ایم اے اے این پی دور کے وزرائے خزانہ شاہ راز خان انجینئر ہمایون خان اور خصو صا پی ٹی آئی کے نو سالہ دور حکومت میںصوبائی وزیر شکیل خان ٹی ایم اے کے مالی استحکام کیلئے کچھ نہیں کر سکے اس کے بر عکس ہمارے یہ منتخب نمائندے اس کمزور ادارے پر مسلسل اپنی بھرتیوں کا بوجھ ڈالتے رہے اسی وجہ سے آج تمام ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں