بٹ خیلہ، تعمیراتی کا م کے دوران مزدور چھت سے گر کر جاں بحق

بدھ 8 اپریل 2015 19:51

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)ملاکنڈ ایجنسی کے نواحی علاقی الہ ڈھنڈ میں تعمیراتی کا م کے دوران مزدور چھت سے گر کر جاں بحق غریب محنت کش چھ بچوں کا باپ اورگھر کا واحد کفیل تھا عوامی سماجی حلقو ں نے ملاکنڈ انتظامیہ ،مقامی ایم این اے اور ایم پی اے سے متاثرہ خاندان کے ساتھ مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے ذرائع کے مطا بق بٹ خیلہ کے قریبی علاقہ الہ ڈھنڈ فضل آباد کے رہائشی غریب مزدور عابد جاری تعمیراتی کام میں مصروف تھا کہ اسی دوران اچا نک چھت سے گر گیا جنہیں فوری طور پر تشوشناک حالت میں بٹ خیلہ ہسپتال اور بعدازں پشاور ریفر کردیا گیا تاہم وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا غریب مزدور کے اچانک موت پر علاقہ سوگ میں ڈوب گیا غریب محنت کش گھر کا واحد کفیل تھا علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ علی عباس خان ،ایم این اے جنید اکبر خان اور وزیر اعلی کے مشیر ایم پی اے شکیل خان ایڈوکیٹ سے متاثرہ غریب خاندان کے ساتھ مالی امداد کا مطا لبہ کیا ہے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں