ملک میں پرانے بلدیاتی نظام کے تحت انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ کے پی کے میں جس نظام کے تحت بلدیاتی الیکشن کرایا جارہاہے اس کی مثال کئی بھی نہیں ملے گی، مہذب دنیا کی طرح عوامی حکومتیں تشکیل دیں گے

ہفتہ 11 اپریل 2015 17:35

بٹ خیلہ (آ ئی این پی ) وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کے تینوں صوبوں میں ضیاء الحق دور کے بلدیاتی نظام کے تحت انتخابات ہورہی ہیں جبکہ خیبر پختون خوا میں جس نظام کے تحت بلدیاتی الیکشن کرایا جارہاہے اس کی مثال کئی بھی نہیں ملے گی مہذب دنیا کی طرح عوامی حکومتیں تشکیل دیں گے عوام کو اراکین اسمبلی کی منت سماجت سے نجات مل جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے پیران مالاکنڈ میں جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی سے درجنوں افراد مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرنور زمین شاہ المعروف شاہ صاحب نے جماعت اسلامی سے اپنے چالیس سالہ رفاقت کا خاتمہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے تعلیم وصحت اور دیگر شعبوں میں انقلابی تبدیلی لانے سے متاثر ہوکر اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جبکہ پیپلزپارٹی سے رحیم زادہ ،اسلام زادہ ،اقبال شاہ اور حاجی ہارون خان نے اپنے خاندانوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے قبل ازیں تقریب سے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر خان،تحصیل جنرل سیکرٹری مفتی کفایت اللہ، پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں حاجی سبحانی گل ،بادشاہ رحمن ،زاہد خان اورمحمد زمین بھی خطاب کیا وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان نے کہا کہ ہمیں لوگوں نے گلی کوچوں کی تعمیر ، واٹر سپلائی اسکیموں اوردیگر ترقیاتی کاموں کے لئے ووٹ نہیں دیا ہے بلکہ سسٹم کو تبدیل کرنے اور نیا نظام متعارف کرانے کی بنیاد پر ووٹ پڑا ہے جس میں الحمد اللہ اسی فیصد کامیابی ملی ہے انہوں نے کہاکہ اداروں میں اصلاحات پی ٹی آئی کابنیادی ایجنڈا ہے اتحادی جماعتوں کو وزارتیں اس شرط پر دی تھی کہ ایجنڈا پی ٹی آئی کا ہوگا جس کے تحت تعلیم اور صحت کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں لائی گئی ہے اے ڈی پی بجٹ کا27 فیصد حصہ صرف تعلیم کے لئے مختص کیا ہے جبکہ پندرہ سو ڈاکٹر اور پندرہ سو ٹیکنیشن کی بھرتی کے علاوہ ہسپتالوں کی خودمختاری پر بھی کام شروع کیا گیا ہے کسی بھی محکمہ سے تفصیلات مانگنے اور جائز کام نہ کرانے کے متعلق رائٹ ٹو انفارمیشن اور خدمات تک رسائی کا قانون پاس کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں اسی فیصد چوری کا راستہ روک دیا ہے پہلے ترقیاتی فنڈز فروخت ہوتے تھے لیکن اب ٹھیکیداروں اور سرکاری آفیسران کی کمیشن خوری کا مکمل سدباب کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ نیب اور ریب نے ہمیشہ ڈاکوؤں اور چوروں کو تحفظ دیا ہے لیکن پی ٹی آئی نے جو احتساب عدالتیں قائم کی ہے اس سے قوم کا سرمایہ محفوظ اور چور ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ سہ فریقی اتحاد کا مقصدیہ ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ناکام بنایا جائے مگر ہمارا بھی یہی عزم ہے کہ ہم اپنے ایجنڈے کو بہر صورت کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا مگر اس شرط پر کہ اس کے اندر کارکنوں کے اختلافات نہ ہواس لئے کارکن اور عہدیدار آپس کے اختلافات ختم کرکے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی کے لئے کوششیں شروع کریں اس موقع پر انہوں نے یونین کونسل ملاکنڈ خاص میں مختلف منصوبوں کے لئے کروڑو ں روپے کا اعلان بھی کیا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں