ملاکنڈ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 14 اپریل 2015 20:30

بٹ خیلہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء ) ملاکنڈ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے سی اینڈڈبلیو افس کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کرلیا ، کیمپ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایکسین کا تبادلہ نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسرار اور جنرل سیکرٹری شفیق خان نے دیگر ممبران کے ہمراہ احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو نے صوبائی حکومت کے پالیسی کے برعکس ٹھیکداروں کو کرپشن پرمجبور کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو ٹھیکدار ان کے ساتھ مل ملاپ رکھتے ہیں ان کے بلز بروقت پاس کرتے ہیں جبکہ کمیشن نہ دینے والوں کے فائل کو سرد خانے کی نذر کرتے ہیں پوسٹ کوالیفیکیشن میں اقرباء پروری کیلئے چالیس دن سے زیادہ ہوگئے کہ فیصلہ نہیں کیا گیا اس لئے انہیں منسوخ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے تمام ترقیاتی کام ٹینڈرز کا بائیکاٹ کردیا ہے تین دن کے اندر اگر ایکسین کا تبادلہ نہیں کیا گیا تو 17 اپریل کی ٹینڈر سے بھی مکمل بائیکاٹ ہوگا جبکہ دیگر اداورں ٹی ایم اے اور ایریگیشن کے منصوبوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائیگا انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ملاکنڈ کو فوری طور پر تبدیل کرکے کسی ایماندار اور فرض شناس افسیر کو تعینات کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو کے سامنے احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ایکسین کا تبادلہ نہیں ہوتا۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں