میونسپل کمیٹی بٹ خیلہ کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈیڈ لائن کااعلان

جمعہ 18 ستمبر 2015 21:22

بٹ خیلہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء ) میونسپل کمیٹی بٹ خیلہ کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی خلاف ڈیڈ لائن کااعلان کردیا ،21 ستمبر تک اگر دو مہینوں کی واجب الادا تنخواہیں ادانہیں کی گئی تو عید الضحیٰ کے موقع پرالائشوں اور تمام میونسپل سروسز سے بائیکاٹ ہوگی ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ ایمپلائیز یونین ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے صدر انور خان نے ایک تحریری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی میں فنڈ ختم ہونے کی وجہ سے ماہ جولائی کی تنخواہیں اگست میں ادا کی گئی جبکہ اب ماہ اگست اور ستمبر کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈ موجود نہیں انہوں نے کہا کہ فنڈ ختم ہونے کا سب سے بڑی وجہ بس سٹینڈ بٹ خیلہ میں ٹرانزٹ ٹیکس کا خاتمہ اور ڈسٹرکٹ کونسل کی طرف سے غیر خرچ شدہ فنڈز کی واپس نہ کرنا ہے انہوں خبردار کیا کہ 21 ستمبر تک اگر تنخواہیں ادا نہ کی گئی تو عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کی الائشوں، صفائی اور دیگر تمام سروسز سے بائیکاٹ ہوگی ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں