جے یو ائی اصولی جماعت ہے، فیصلوں کے خلاف ورزی کرنیوالے جمعیت کے ساتھ نہیں رہ سکتے، مولانا جاوید

پیر 7 دسمبر 2015 20:43

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ ایجنسی جنرل سیکرٹری مولانا جاوید نے کہا ہے کہ جے یو ائی ایک اصولی جماعت ہے جماعت کے فیصلوں کے خلاف ورزی کرنے والے جمعیت کے ساتھ نہیں رہ سکتے سابقہ امیر مفتی کفایت اﷲ کی ضلعی امارت سمیت بنیادی رکنیت بھی ختم ہوچکی ہے ان سے روابط رکھنا پارٹی سے بغاوت کے مترادف ہے۔

وہ پیر کو پارٹی کے ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت ضلعی امیر مولانا حمید اﷲ روغانی نے کی اجلاس میں شوریٰ ممبران نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس سے مولانا محمد عمران ہلالی، ڈاکٹر محمد جمیل نے بھی خطاب کیا مولانا جاوید نے کہا کہ ہماری جماعت ایک ائین اور دستور کے تحت چلتی ہے ائین اور دستور سے کوئی مبرا نہیں اور جماعت میں مجلس شوریٰ کی فیصلوں کو تقویت دی جاتی ہے مگر بلدیاتی الیکشن میں سابق ضلعی امیر نے پارٹی کے اصولوں سے بغاوت کرکے پی ٹی ائی سے اتحاد کیا جس سے علاقہ میں پارٹی کو بد عہدی کی طور پر بدنام کیا گیا صوبائی امیر اور پھر مرکز نے سابق ضلعی امیر مفتی کفایت اﷲ کی بنیادی رکنیت ختم کرکے مولانا حمید اﷲ کو امیر نامزد کردیا ہے اس لئے مفتی کفایت اﷲ سے پارٹی کے حوالے سے رابطہ رکھنا پارٹی اور اصولوں سے بغاوت ہوگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی کی مالی امور اور استحکام کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں