حکومتی اعلان کے باوجود مالاکنڈ ایجنسی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

منگل 4 نومبر 2008 16:50

بٹ خیلہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04نومبر2008 ) حکومت کے واضح اعلان کے باوجودمالاکنڈایجنسی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستورجاری ہے ۔بٹ خیلہ شہرمیں آٹھ گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ کی وجہ سے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔

(جاری ہے)

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی سے وابستہ کاروبارٹھپ ہوکررہ گئے جبکہ پانی کی شدیدقلت پیداہوگئی ہے گھروں اورمساجدمیں پانی ناپیدہوگیاہے بچے ،بوڑھے اورباپردہ خواتین دوردرازعلاقوں سے پانی لانے پرمجبورہیں۔بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی حلقوں کی جانب سے کئی باراحتجاج سامنے آیاہے تاہم علاقے میں لوڈشیڈنگ کاعمل جاری ہے

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں