بٹ خیلہ کے وکلاء پر مشتمل پینل نے دارالقضاء سوات میں سپریم کورٹ بینچ قائم کرنے کے لئے آئینی رٹ دائر کردی

ہفتہ 18 فروری 2017 21:12

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) بٹ خیلہ کے وکلاء پر مشتمل پینل نے دارالقضاء سوات میں سپریم کورٹ بینچ قائم کرنے کے لئے ائینی رٹ دائر کی ۔ وکلا ء نے ہائی کورٹ میں اردو زبان میں رٹ جمع کیا جو خیبر پختونخوا میں اردو تحریر کا پہلا کیس ہے مجید اللہ خان ایڈوکیٹ کا میڈیا سے گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ سے تعلق رکھنے والے وکلاء پینل جوکہ مجید اللہ خان ایڈوکیٹ اور شیر علی ایڈوکیٹ پرمشتمل ہے نے دارلقضاء سوات میں صوبائی حکومت کے خلاف آئینی رٹ دائر کی ہے جس میں موقف اختیا رکیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں شریعہ نظام عدل ریگولیشن 2009 کی رو سے سپریم کورٹ شاخ کا وعدہ کیا گیا ہے جسے دار الدار القضاء کے نام سے یاد کیا گیا ہے ریگولیشن کے مطابق ملاکنڈ دویژن میں دارلدارالقضاء قائم کیا جائے رٹ جمع کرنے والے مجید اللہ خان ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر صادر کیا تھا کہ ائندہ عدالتی کاروائی اردو زبان میں ہوگی اس وجہ سے انہوںنے رٹ اردو زبان میں تحریر کی ہے انہوںنے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں ان کا کیس اپنی نوعیت کا واحد کیس او رپہلا قدم ہے جو اردو میں تحریر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں