جے یوآئی (ف) مالاکنڈ نے تحصیل نظامت پر پی ٹی آئی کی کرپشن پر چارج شیٹ پیش کردی

منگل 21 فروری 2017 20:51

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) جے یوآئی (ف) مالاکنڈ نے تحصیل نظامت پر پی ٹی آئی کی کرپشن پر چارج شیٹ پیش کردی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے نائب ناظم کے غیر قانونی کاموں اور خرد برد کا ساتھ نہ دینے پر پی ٹی آئی نے معاہدہ توڑا کرپشن کا الزام لگانے والے خود کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہے صوبائی وزیر بلدیات اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کی باہمی گٹھ جوڑ کے باعث جے یوآئی کی تحصیل حکومت ختم کرائی گئی الزام تراشی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہمارے خلاف کرپشن کے الزامات لگانے والے خود اپنے گریبان میں جھانکیں بے مثال ترقیاتی کام کرکے تحصیل کونسل کو نہ صرف بااختیار بلکہ اس کے آمد ن میں اضافہ بھی کیا گیا ان خیالات کااظہار جے یوآئی ف مالاکنڈ کے جنرل سیکرٹری مفتی کفایت اللہ نے سابقہ تحصیل ناظم مولانا محمد نعیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی طوطہ کان کے ضلع کونسلر راشد خان نورانی ، ضلع کونسلر صدام حسین، فخر عالم اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا انہوں نے کہاکہ جے یوآئی ف کے ساتھ پی ٹی آئی کے معاہدے کے تحت تحصیل حکومت کامیابی کے ساتھ جاری تھی اور بہت کم عرصہ میں ٹی ایم اے کے اثاثہ جات دکانوں ، مکانات کے کرایوں کے ساتھ ساتھ میلہ مویشی منڈی ، جنرل بس اسٹینڈ کے نیلامی قانونی طور پر اضافی ریٹس پر دے کر ٹی ایم اے کے آمدن میں اضافہ کیا طوطہ کان میں قائم غیر قانونی اسٹینڈ کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا بجٹ میں پی ٹی آئی کے نائب ناظم صفدر شاہ نے تین کروڑ بہتر لاکھ روپے اپنے لئے صوابدیدی فنڈز جبکہ تحصیل ناظم مولانا نعیم کے لئے صرف 64لاکھ روپے رکھے گئے جس پر کونسل کے ممبران کو بلاکر مساوی طور پر تمام ممبران پر فنڈز تقسیم کئے گئے جبکہ ترقیاتی کاموں میں پہلی مرتبہ ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کا بچت کیا گیا انہوں نے کہاکہ نائب ناظم جو خو د ٹھیکیدار ہے کونسل کے تیس ترقیاتی کام کرپشن کرکے اپنے لئے رکھے جس پر ایک پرائیویٹ ٹھیکیدار نے دفتر آکر نائب ناظم کومارا پیٹا اور اس کی ایف آئی آر بھی مقامی تھانے میں موجود ہے انہوںنے کہا کہ سابقہ ٹی ایم او بٹ خیلہ قادر نصیر کی ذاتی کمپنی کوترقیاتی کام کی مد میں دیے گئے دس لاکھ روپے ابھی تک غائب ہے جبکہ ٹرانسفرمروں کی مرمت کے لئے ایم پی اے فنڈز سے رکھے گئے انچاس لاکھ روپے جس کی کونسل نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں انکوائری کمیٹی بھی مقرر کی ہے اس کا بھی تاحال پتہ نہیں چل سکا انہوں نے کہاکہ سابقہ تحصیل ناظم مولانا نعیم کی سادگی کا فائدہ اٹھاکرکئی فائلوں پر ان کے بوگس دستخط کئے گئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کہیں بھی تبدیلی اور انقلاب نہیں لاسکتی کیونکہ پی ٹی آئی کا لوکل لیڈر شپ اس کا اہل نہیں صرف ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر خان اور دیگر نظریاتی کارکنان نے جے یوآئی کا ساتھ دیا جن کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت ٹی ایم اے بٹ خیلہ میں ہونے والی کرپشن اور پی ٹی آئی کا جے یوآئی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورز ی کانوٹس لے کر انصاف کا تقاضہ پورا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں