ملاکنڈ کو ڈینگی فری بنانے کیلئے ہرممکن ذرائع استعمال کریں گے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 6 اپریل 2017 22:22

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ ملاکنڈ کو ڈینگی فری ضلع بنانے کے لئے ہرممکن ذرائع استعمال کریں گے ، ٹی ایم اے بٹ خیلہ اور درگئی حساس علاقوںمیں ٹیمیں بھیج کر روزانہ رپورٹ سے اگاہ کیاکریں ،محکمہ صحت مساجداور سکولوں میں ڈینگی اگاہی پروگرامات منعقد کرکے ڈینگی مچھر کے افزائش نسل اور لاوا ختم کرنے میں کردار ادا کریں ، پنجاب اور دیگر اضلاع میں اگر ڈینگی بخار کا خاتمہ ممکن ہے تو ملاکنڈمیں کیوںنہیں ۔

وہ جمعرات کو اپنے افس میں ڈینگی کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس اجلاس میں پراونشل منیجر ائی وی سی/ ایم سی پی ڈاکٹر قاضی افسر ، اے ڈی سی نعیم خان ، اے سی سہیل احمد، ڈی ایچ ڈاکٹر وکیل ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سراج سمیت مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر تنویر انعام نے ملٹی میڈیا کے ذریعے شرکاء کو ڈینگی بخار کے ، نقصانات،علامات ، اور ڈینگی مچھرکی افزائش کے مقامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوںنے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران ملاکنڈ میں ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوا تاہم گزشتہ سال 479 کیسز رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے ملاکنڈ کے مختلف مقامات پر ڈینگی بخار کے خدمات اب بھی موجود ہے جن میں بٹ خیلہ کو ریڈ زون جبکہ ضلع بھر میں 18 یونین کونسلوں کا حساس قرار دیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ بٹ خیلہ میں جن محلہ جات میںڈینگی کیسز زیادہ سامنے ائے ہیں وہاں پانی کی قلت کی وجہ سے عوام پانی سٹور کرتے ہیں جوکہ ڈینگی مچھر اور لاوا کے لئے محفوظ مقامات ہے انہوںنے کہا کہ ڈینگی بخار پر قابوپانے کے لئے اگاہی مہم سمیت ڈینگی لاوا کوتلف کرنے کی ضرورت ہے ڈی سی ملاکنڈ نے کہا کہ اس سلسلے میںتمام ادارے اپنا بھروپر کردار ادا کریں ، انہوں نے قدرتی افات اور حادثات کے وقت رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے لئے’’ ڈپٹی کمشنر رضاکار فورس ‘‘ لے قیام کا بھی اعلان کیا جس میں ضلع بھر سے رضاکاروں کو شامل کرنے کے لئے اے ڈی سی کو احکامات جاری کی۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں