ملاکنڈ کے سرکاری و نجی مڈل سکولزکے سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ کا آغاز

بدھ 1 دسمبر 2021 23:06

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) ضلع ملاکنڈ کے سرکاری و نجی مڈل سکولزکے سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ کا آغازہو گیا افتتا ح ظفر پارک میں بیڈمنٹن کے مقابلوں سے ہوا مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مدراراللہ کتو زئی تھے اس موقع پر بیڈ منٹن کا پہلا مقا بلہ کلیتو اور پیران جبکہ دوسرا مقابلہ اکبر آباد اور کرکنڑی خار کے درمیان ہواجو کہ گورنمنٹ مڈل سکول پیران اور گونمنٹ مڈل سکول اکبر آباد بٹ خیلہ کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے نائب صدر سلیم رضا نے ڈی ای او کو بریفنگ دی مہمان خصو صی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ پر بھی خاص تو جہ دے رہی ہے کیو نکہ صحت مند وتوانا بچے ہی بہترین طلبا ثابت ہو تے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں