علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستان کی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، شاہد علی اورکزئی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 12:03

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ریجنل ڈائریکٹر ہزارہ شاہد علی اورکزئی، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر محمد اشرف، اسسٹنٹ فیضان اور محمد نواز فوکل پرسن اے آئی او یو بٹگرام نے آگاہی داخلہ مہم کے حوالہ سے ہزارہ ڈویژن کے سب سے پسماندہ ترین اضلاع اپر کوہستان، لوئر کوہستان اور کولئی پالس کا خصوصی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، طلباء، عمائدین علاقہ اور سول سوسائٹی سے ملاقاتیں کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستان کی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلباء اور طالبات مختلف پروگراموں میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کر کے فارغ ہو رہے ہیں ، ادارہ ہذا سے فارغ التحصیل طلباء اور طالبات زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں