تعلیم یافتہ خاتون ہی اپنے بچہ کی صحیح پرورش کرنے کا حق ادا کر سکتی ہے، ڈی ای او زنانہ بٹگرام

پیر 13 اگست 2018 15:30

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ایک تعلیم یافتہ خاتون ہی اپنے بچہ کی صحیح پرورش کرنے کا حق ادا کر سکتی ہے، آج کے جدید دور میں بچیوں کی تعلیم سے انکار نہیں کیا جا سکتا، والدین اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ بٹگرام ریحانہ یاسمین نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ای او زنانہ نے کہا کہ سابق صوبائی حکومت کی کاوشوں سے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں تمام سہولیات کے ساتھ بہترین تدریسی عملہ اور فری ٹیکسٹ بکس کی سہولیات موجود ہے۔ انہوں نے سٹاف اور والدین سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومتی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچیوں کو سکولوں میں داخل کروائیں، تحصیل الائی میں بھی داخلہ مہم کے حوالہ سے گرینڈ پروگرام کیا جائے گا تاکہ الائی جیسے پسماندہ علاقہ میں بچیوں کی تعلیم کی اہمیت اور موجودہ حکومت کی بچیوں کے تعلیم کیلئے لئے گئے اقدامات سے عوام اور والدین کو آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں