ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں زیر علاج ڈینگی کے شکار چار بچوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) بٹگرام کے نواحی گائوں ہوتل دیشان میں ڈینگی وائرس کے شکار چار بچوں کو علاج معالجے کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار ضلع کونسل و ناظم انتخابات جے یو آئی مولانا مفتی شفیع احمد کے اہل خانہ کے چار بچے ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے، متاثرہ بچوں کو علاج معالجہ کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام لایا گیا جہاںسہولیات کے فقدان کے باعث بچوں کو علاج معالجہ کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

اس حوالہ سے مولانا مفتی شفیع احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت بٹگرام کی غفلت کے باعث علاقہ میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تاحال محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں نہ ہی فوگ سپرے کیا گیا ہے اور نہ ہی ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت اور صوبائی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں