پولیس کی عوامی شکایات پر غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی، متعدد رکشوں کو پولیس لائن میں بند کر دیا گیا

جمعہ 16 نومبر 2018 12:10

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) عوامی شکایات پر پولیس نے غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد رکشوں کو پولیس لائن میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی نے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساجد نواز خان کی نگرانی میں انچارج ٹریفک شمریز خان کو سختی سے ہدایت کی کہ کمسن رکشہ ڈرائیورز، بغیر کاغذات، بغیر لائسنس اور بغیر نمبر پلیٹ رکشہ چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو جس پر ٹریفک انچارج شمریز خان بمعہ سٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل بٹگرام اور تحصیل الائی میں 550/523 کے تحت متعدد رکشے بند احاطہ پولیس لائن کر دیئے جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں