ڈی پی او بٹگرام نے ڈی آر سی کے 9 ممبران کی ممبر شپ ممنسوخ کر دی

بدھ 5 دسمبر 2018 11:00

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) ڈی پی او بٹگرام نے ڈی آر سی کے 9 ممبران کی ممبر شپ ممنسوخ کر دی، نئے ممبران کے چنائو کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی نے پولیس ایکٹ 2017ء کے تحت عوام کے معمولی نوعیت کے مقدمات کے حل کیلئے بنائی گئی ڈسپیوٹ ریزالونگ کمیٹی کے 9 ممبران کی ممبر شپ منسوخ کر دی ہے جن میں جاوید اقبال، فضل کریم، عطا محمد، محمد نسیم و دیگر شامل ہیں۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق خالی ہونے والی نشستوں پر رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے والوں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جن کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے گی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں