ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی نے ڈی پی او آفس میںشکایا ت سیل کا افتتاح کردیا،

شہری براہ راست بذریعہ: فون،ایس ایم ایس،فیکس،ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے شکایات درج کرواسکیں گے،ڈی پی او

اتوار 13 جنوری 2019 17:00

بٹگرام۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی نے ڈی پی او آفس میںشکایا ت سیل کا افتتاح کردیاتفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس صلاح الدین خان محسود کی خصوصی ہدا یا ت کی روشنی میں عوامی شکایات کے فوری حل اور ان کے ازالے کے لیے ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی نے ڈی پی او آفس میں ضلعی شکا یا ت سیل آفس کا افتتاح کر دیا ہے جہا ں عوام بلاخوف و خطر اپنے مسائل اورشکایات کیلئے پولیس انتظامیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اس مقصد کیلئے خیبر پختونخواہ کے ہر ڈسٹرکٹ میں بھی کمپلین آفس قائم کئے جارہے ہیںشہری براہ راست بذریعہ: فون،ایس ایم ایس،فیکس،ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے شکایات درج کرواسکیں گے ڈی پی او بٹگرام نے افتتا حی تقر یب کے مو قع پر میڈ یا کے نما ئندو ںسے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ شہریوںکی شکایات اورمسائل توجہ سے سننے کے ساتھ ساتھ ان کے ازالے کیلئے فوری نتیجہ خیز کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کا باقاعدہ آغاز کرکے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راجہ بختیار خان کو انچارج شکا یا ت سیل تعینات کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں