بٹگرام، ڈرگ انسپکٹر کے میڈیکل سٹورز اورکلینکس پر چھاپے، ادویات کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ارسال کردئیے

اتوار 13 جنوری 2019 20:10

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر امین الحق نے بٹگرام شہر کے مختلف میڈیکل سٹوروں اور کلینکس پر چھاپوں کے دوران سٹوروں سے مختلف ادویات کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے ڈرگ انسپکٹر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات فراہم کرنا ہماری زمہ داریوں میں شامل ہے اور ہر صورت میں عوام کو ایک نمبر اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے بٹگرام شہر سمیت مضافات میں بھی میڈیکل سٹورز اور نجی کلینکس پر بھی چھاپوں کے دوران ان سے بھی نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ارسال کر چکے ہے۔ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں