ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردنوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں

منگل 30 اپریل 2019 22:50

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام الطاف حسین نے رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردنوش کی قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔ سرکاری نرخ نامہ سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کو رمضان جیل میں گذارنا پڑے گی، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، ضلعی انتظامیہ عوام ریلیف پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وہ منگل کو پرائس کنٹرول میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمران خان جدون، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر عطاء الله خان بانیاں، تاجر یونین کے سربراہان عبدالغفار دیشانی، حاجی سراج الحق، غلام رحمن اجمیرہ سمیت مرکزی بازار کے بڑے دکاندار اور ہوٹلوں والے موجود تھے۔ میٹنگ میں اشیائے خوردنوش کی مارکیٹ نرخ ناموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد باہمی مشاورت سے رمضان المبارک کیلئے اشیائے خوردنوش کی قیمتیں مقرر کی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الطاف حسین نے پرائس کنٹرول میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب مسلمانوں کا فرض ہے کہ ہم رمضان المبارک کے دوران اپنے مسلمان بھائیوں کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردنوش کی فروخت یقینی بنائیں لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کچھ عناصر رمضان المبارک کے دوران مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی شروع کر دیتے ہیں جو انتہائی قابل افسوس امر ہے۔

اے ڈی سی الطاف حسین نے مزید کہا کہ بٹگرام کی سطح پر مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، سرکاری نرخ نامہ سے تجاوز کرنے والے عناصر کو رمضان جیل میں گذارنا پڑے گی، ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی کو بھی من مانی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ میٹنگ کے اختتام پر اے ڈی سی الطاف حسین نے نئے نرخ نامے پر دستخط کرتے ہوئے مختلف اشیائے خوردنوش کی قیمتیں مقرر کر دی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں