محکمہ خوراک بٹگرام کی جانب سے مختلف بازاروں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری

بدھ 22 مئی 2019 12:20

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) محکمہ خوراک بٹگرام کی جانب سے مختلف بازاروں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، ناقص اشیاء فروخت کرنے والے متعدد افراد پر ہزاروں روپے جرمانے کر کے رقم قومی خزانہ میں جمع کرا دی گئی ہے، ناجائز منافع خوری کے مرتکب 7 افراد کے خلاف مراسلے مقامی تھانہ کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوروں اور ناقص اشیاء فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ خوراک کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایف سی شہنواز طارق نے فوڈ انسپکٹر ارسلان شوکت کے ہمراہ کوزہ بانڈہ، بانیاں اور دیگر بازاروں کے دورے کر کے مختلف دکانوں پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران مہنگے داموں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے عناصر کو موقع پر بھاری جرمانہ کیا گیا اور یہ رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ اس موقع پر ناجائز منافع خوری کے مرتکب 7 افراد کے خلاف کارروائی کیلئے مقامی تھانہ کو مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر مختلف اشیاء کے نمونہ جات حاصل کر کے انہیں ٹیسٹ کیلئے پشاور لیبارٹری ارسال کر دیا گیا ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں