ڈی پی او بٹگرام نے سی پیک روڈ پر ون ویلنگ، کمسن موٹر سائیکل رائیڈز اور تیز رفتاری پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 24 مئی 2019 09:35

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈی پی او بٹگرام نے عوامی شکایت پر سی پیک روڈ پر ون ویلنگ، کمسن موٹر سائیکل رائیڈز اور تیز رفتاری پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

عوام کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ ضلع بٹگرام کی حدود میں گذرنے والے سی پیک روڈ پر کمسن بائیک رائڈر ون ویلنگ اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں جس سے جان و مال کے نقصان کا خطرہ ہے جس پر ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ کم عمر، ون ویلنگ اور تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون شروع کیا جائے اور ساتھ میں دفعہ 144 بھی نافذ کیا۔

اس دوران ایس ایچ او کوزہ بانڈہ وارث خان بمعہ پولیس نفری نے بمقام ڈیڈل سی پیک پر کارروائی کرتے ہوئے کئی کمسن، تیز رفتار اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے تھانہ میں بند کر دیا۔ ٹریفک پولیس ترجمان نے والدین سے گذارش کی ہے کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں