سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ طویل وقفے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

پیر 17 جون 2019 16:25

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ اٹھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔ہزارہ ڈویزن اور گلگت بلتستان کے سنگم پر واقع سطح سمندر سے تیرہ ہزار پانچ سو فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع بابو سر ٹاپ منفرد حیثیت کا حامل ہے یہاں سردی کا سیزن شروع ہوتے ہی شدید برف باری شروع ہو جاتی ہے شدید برف باری کی وجہ سے یہ روڈ کھلنے میں کچھ دن تاخیر ہوئی۔

(جاری ہے)

اٹھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد یہ سڑک گزشہ روز ٹریفک کیلے کھول دی گئی جس سے اس بلند ترین مقام پر سیاخوں نے رخ کر لیا اس روڈ کے کھلنے سے گلگت بلتستان کا سفر کا دورانیہ بھی کم ہوگیا۔ کاغان ناراں سیکٹر کے این ایح اے انچارج انور لطیف کے مطابق اس روڈ پر تیرہ چھوٹے بڑے گلیشرز اور تودوں کو صاف کیا گیاہے۔ جبکہ ناراں ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سیٹھ مطیع اللہ نے بتا یا کہ ناراں میں جھیل روڈ کھنے کے بعد بابو سر ٹاپ روڈ کھنے سے یہاں بڑی تعداد میں سیاحوں نے آنا شروع کر دیا ہے اور جوں جوں وقت گزرے گا سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جاے گا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں