ایڈیشنل جج بٹگرام نے آفرین قتل کیس میں اجرتی قاتل ظفر اعجاز کو سزائے موت سنادی

بدھ 19 جون 2019 13:45

ایڈیشنل جج بٹگرام نے آفرین قتل کیس میں اجرتی قاتل ظفر اعجاز کو سزائے موت سنادی
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ایڈیشنل جج بٹگرام نے مشہور آفرین قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اجرتی قاتل ظفر اعجاز کو سزائے موت جبکہ شیر محمد، شیرین اور عزیز کو عمر قید سمیت بھاری جرمانوں کی سزا سنا دی۔ مدعی کی طرف سے کیس کی پیروی مشہور قانون دان فقیر محمد ایڈووکیٹ نے کی، 2016ء میں اجرتی قاتل کو اس وقت کے ایس ایچ او بٹگرام وارث خان نے گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹگرام میں ایڈیشنل سیشن جج بٹگرام نے مشہور آفرین قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اجرتی قاتل ظفر اعجاز کو سزائے موت جبکہ اجرتی قاتل کو رقم دیکر آفرین کو قتل کروانے والے شیر محمد، شیرین اور عزیز کو عمر قید سمیت ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کئے۔ واضح رہے کہ آفرین کو بٹگرام کے بھرے بازار میں شیر محمد، شیرین اور عزیز نے اجرتی قاتل ظفر اعجاز کو رقم دیکر قتل کروایا تھا، اس وقت کے ایس ایچ او وارث خان جو اس وقت تھانہ شملائی میں تعینات ہیں، نے قاتل ظفر اعجاز کو گرفتارکر کے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں